بس ٹرک میں تصادم نصف درجن مسافر زخمی

تاثیر،۱۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی )دربھنگہ مظفر پور این ایچ 27 سڑک پر پیر کے روز بس و ٹرک کے درمیان ہوئے تصادم میں بس میں سوار  نصف درجن مسافر زخمی ہو گئے موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے زخمیوں کی مدد شروع کی اسی دوران انتخابی ڈیوٹی کے لیے جا رہے  بی ایس ایف کے جوان بھی گاڑی روک کر زخمیوں کی مدد کی نصف درجن زخمیوں کا مقامی سطح پر علاج کیا گیا جبکہ کچھ لوگوں کو علاج کے لیے دربھنگہ ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے موقع پر پہنچی  سمری و مبی تھانہ کی پولیس نے ٹریفک کے نظام کو بحال کرایا  بتایا گیا ہے کہ بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت چلنے والی ایک بس دربھنگہ جا رہی تھی اسی اثناء میں کنسی کے قریب آگے جا رہے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہو گیا تصادم ہوتے ہی دونوں گاڑیوں کا توازن بگڑ گیا اور توازن کھوتے ہی این ایچ سڑک سے تقریباً 15 فٹ نیچے ایک کھیت میں ٹرک الٹ گیا جبکہ بس بھی کھائی میں جاگری اس دوران چیخ و پکار پر  اینٹ کے بھٹے میں کام کر رہے مزدور بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی  سمری تھانہ کی پولیس نے دونوں گاڑیوں کو کران کی مدد سے باہر نکال کر اپنے قبضے میں لے لیا