تاثیر،۱۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ 17/ اپریل (محمد نعیم) ایس یو سی (آئی) ریاست کے تمام 42 لوک سبھا حلقوں میں امیدوار کھڑا کر رہی ہے۔ وہ ملک بھر میں کل 151 لوک سبھا حلقوں میں امیدوار کھڑے کریں گے۔ اس تعلق سے پارٹی قیادت نے یہ بات بروز منگل کی سہ پہر ہوڑہ سرت سدن کے کانفرنس ہال میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا۔ پریس کانفرنس میں ہوڑہ صدر لوک سبھا حلقہ ایس یو سی آئی پارٹی کے امیدوار اتم چٹرجی اور الوبیڑیا لوک سبھا حلقہ کے امیدوار نکھل بیرا موجود تھے۔ سمترا سین گپتا اور مونٹی سرکار نے پریس کانفرنس میں ہوڑہ ڈسٹرکٹ کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر ہوڑہ صدر کے امیدوار اتم چٹرجی نے کہا کہ پورے ملک میں بے روزگاری اور روزمرہ کے ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آج ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ اس کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ہوڑہ کے مختلف مسائل کو لے کر چل رہی ہے جن میں بند صنعتیں اور جوٹ انڈسٹری شامل ہیں۔ الوبیڑیا لوک سبھا حلقہ کے امیدوار نکھل بیرا نے کہا کہ فیتے کی صنعت سے لے کر مہاجر مزدوروں تک مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ آمتا اور اودئے نارائن پور میں سیلاب سے بچاؤ کا مستقل حل، بیمار ہسپتالوں کو زندہ کرنے جیسے معاملے پر ان کی پارٹی مہم چلا رہی ہے۔

