سلمان کو ڈرانے کی سازش میں بشنوئی نے ایک لاکھ ایڈوانس دیے تھے، پولس تفتیش میں انکشاف

تاثیر،۱۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کی گئی۔ اس معاملے میں گرفتار وکی گپتا (24) اور ساگر پال (21) کو 10 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
پولس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سلمان کو ڈرانے کے لیے یہ سازش رچی گئی تھی۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ انمول بشنوئی نے کم از کم دو میگزین یعنی 20-15 گولیاں چلانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے لیے حملہ آوروں کو اچھی کوالٹی کے پستول بھی دیے گئے۔ اس کے علاوہ، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اسے اس کے لیے ایک لاکھ روپے کا ایڈوانس دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے کیس کی پوری ذمہ داری لی ہے۔جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس معاملے میں بشنوئی گینگ ملوث ہے۔ انمول بشنوئی پورے معاملے میں مفرور ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک ساگر پال لارنس گینگ سے رابطے میں تھا۔ دوسرا حملہ آور وکی گپتا بعد میں ساگر کے ساتھ شامل ہو گیا۔ کیا لارنس بشنوئی نے اس پورے معاملے میں جیل سے کوئی ہدایات دی تھیں؟ کیا وہ اس میں ملوث ہے؟ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ادھر سلمان کے گھر پر فائرنگ کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس معاملے کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے خان خاندان سے ملاقات کی۔ بشنوئی گینگ پہلے بھی کئی بار سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے چکا ہے۔