عبدالسلام انصاری نے مدرسہ دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم مہرتھا کا کیاا دورہ

تاثیر،۱۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  مظفر پور، 18/ اپریل (وجاہت، بشارت رفیع) بروز منگل بوقت ۴ بجے دن جناب عبدالؔسلام انصاری، سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم مہرتھا کا دورہ کیا اور دارالعلوم ہذا کے تعلیمی استحکام و تعمیراتی ترقی سے خوش ہوکر ان کی خدمت میں خطیر رقم پیش کی اور تمام ہمدردان قوم و ملت سے مدرسہ ہٰذا کی مدد کے لئے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیک عمل ہے جس کا بدل اللہ کے یہاں ملے گا۔ جناب عبدؔالسلام انصاری صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بےحد ممنون و مشکور ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم موصوف کو مع اہل و عیال کے اپنے حفظ و امان میں رکھے اور درازئ عمر بالخیر عطا فرمائے۔ آمین۔ حافظ وقاری محمد فرشی کمال و ڈاکٹر محمد قیام الدین صاحبان کی قیادت میں انجینئر محمد فیاض صاحب سے دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم مہرتھا کے نئی عمارت کی  منصوبہ بندی کی۔ ان شاءاللہ القوی ہر سہ جانب سے دلکش عمارت کی تعمیر ہونی ہے۔ ہمارے منصوبہ میں شمال سے  مشرق ہوتے ہوۓ جنوب کی طرف جلسہ کا منبر(اسٹیج)٬ سیڑھی روم ٬ڈائننگ ہال٬ اسٹور روم٬ مطبخ(کچن ) ٬ کلاس روم ٬ آفس ٬ صدر دروازہ(مین گیٹ )٬ پارکنگ ایریا اور پھر دوسری منزل کی تعمیرات کرنی ہے۔