جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو پستول گرینینڈ سمیت گرفتارکیا گیا

تاثیر،۲۱       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں ،21 اپریل:، جموں و کشمیر پولیس نے اسپیشل آپریشنز گروپ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پونچھ ضلع کے ہری بدھ علاقے سے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو غیر ملکی ساختہ پستول اور چینی گرینیڈ سمیت گرفتار کیا۔ پونچھ پولیس نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ بارود پونچھ علاقے میں آنے والے الیکشن میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال ہونے کا شبہ ہے، اس حوالے سے تلاشی مہم جاری ہے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے ہری بدھا میں 6 سیکٹر کے 39 آر آر ،جموں و کشمیر پولیس اور ایس او جی پونچھ کے ساتھ رومیو فورس کے ذریعے شروع کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں قمر الدین نامی ایک رجسٹرڈ اوور گراؤنڈ ورکر کو غیر ملکی ساختہ پستول کے ساتھ پکڑا گیا۔ اس کے گھر سے برآمد ہونے والی کھیپ پونچھ کے علاقے میں آنے والے انتخابات میں بدامنی کے لیے استعمال ہونے کا شبہ ہے۔مذکورہ شخص او ڈبلیو جی اسکول کا ہیڈ ماسٹر ہے اْس کے قبضے سے دو چینی گرینیڈ اور ایک پاکستانی ساختہ پستول برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت قمر الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ او جی ڈبلیو قمر الدین کے قبضے سے دو چینی بم اور ایک پاکستانی پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی کھیپ کو پونچھ کے علاقے میں آنے والے الیکشن میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال ہونے کا شبہ ہے۔