تاثیر،۲۶ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف26 اپریل(محمددانش)آئندہ 1؍جون کو ضلع میں پارلیمانی انتخاب عمل میں آئے گا۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ووٹر بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ آج خاتون ووٹر بیداری مہم کے تحت کئی طرح کے پروگرام منعقد کئے گئے۔ جس میں سیلفی پوئنٹ ، انسانی زنجیر بناکر ، رنگولی اور عہد پروگرام وغیرہ منعقد کئے گئے ہیں۔ جس میں باالخصوخواتین حضرات کو پہلی فرصت میں رائے دہی کا استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔ مذکورہ سبھی پروگراموں میں خواتین حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

