تاثیر،۲۶ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
میڈرڈ، 26 اپریل : اسپین کے قدآور ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے جمعرات کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آسان آغاز کرتے ہوئے امریکہ کے ڈارون بلینچ کو صرف 63 منٹ میں 1-6، 0-6 سے شکست دی۔ حالانکہ ایک روز قبل ہی انہوں نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے پر غیر یقینی کا اظہار کیا تھا۔اپنی فتح کے بعد ہسپانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نڈال نے کہا کہ وہ ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کل (جمعہ کو) دوبارہ ٹریننگ لوں گا اور پرسوں یہاں واپس آوں گا اور یہ بہت اچھا ہے۔نڈال دوسرے راونڈ میں آسٹریلوی کھلاڑی الیکس ڈی مینور سے کھیلیں گے۔
نڈال نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ ہفتہ بھی مشکل ہو گا۔ میں ہر چیز میں بہتری لانا چاہتا ہوں اور میں وہ سب کچھ کروں گا جو میرے ہاتھ میں ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز شانگ جونچینگ نے کورینٹن موٹیٹ کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلہ 7-6 (9)، 2-6، 6-7 (6) سے جیتا، میراتھن میچ کا فیصلہ تیسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں ہوا۔
خواتین کے 64 ویں راونڈ میں ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک نے اپنی میڈرڈ مہم کا آغاز چین کی وانگ زیو کے خلاف آسان جیت کے ساتھ کیا، انہوں نے وانگ کو 1-6، 4-6 سے شکست دی۔
ایک اور میچ میں نویں سیڈ ییلینا اوسٹاپینکو نے جیسیکا بوزس مانیرو کو 3-6، 1-6 سے شکست دی۔
پانچویں سیڈ ماریا سکاری نے آسانی سے ڈونا ویکک کو 3-6، 2-6 سے شکست دی اور سابق چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا نے تاتجانا ماریا کے خلاف 3-6، 1-6 سے آسان فتح حاصل کی۔
نااومی اوساکا 15 ویں سیڈڈ لیوڈمیلا سمسونوا سے 2-6، 6-4، 5-7 سے ہرا کر دوسرے راونڈ سے آگے نہیں برھ پائیں۔ 16 ویں سیڈڈ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا بھی اسپین کی سارہ سوریبس ٹورمو سے 3-6، 5-7 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

