تاثیر،۲۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مڑھوڑہ/سارن (نقیب احمد)
لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے بی جے پی کی عوامی رابطہ مہم تیز ہو گئی ہے۔سارن کے امیدوار راجیو پرتاپ روڈی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مڑھوڑہ اسمبلی حلقہ کے نگارا بلاک کے گاؤں میں عوامی رابطہ کیا۔انہوں نے پٹیڑھا،بنی،نگرا چوک،قادر پور،اروا کوٹھی،رسول پور،کٹیشر، بگاہی،دھوبول،دھوپ نگر،جگدیش پور،گوپال پور،ہریہر پور،ڈمری میا استھان،گووند پور،چھترولی،مارر چھپرہ،افور اور سید پور میں عوامی رابطہ اور لوگوں سے مکالمہ کیا۔دورہ میں این ڈی اے اتحاد کی رکن جماعتوں کے مقامی قائدین،کارکن اور ووٹروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس دوران گاؤں والوں نے ڈھول بجا کر اور ہار پہنا کر روڈی کا استقبال کیا۔اس دوران بی جے پی امیدوار روڈی نے کہا کہ مودی نے دنیا میں عالمی قیادت کے کردار میں خود کو قائم کیا ہے۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ مودی جیسا لیڈر ملا۔مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کے 140 کروڑ عوام کے لیے کام کر رہی ہے۔بی جے پی کا مقصد خواتین کو عزت،غریبوں کو مکان،کسانوں کو سمان اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔غریبوں کو مفت راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت ان کی صحت کا بھی پورا خیال رکھتی ہے۔بی جے پی سب کے لیے بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔آیوشمان اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ اب 70 سال سے زیادہ عمر کے ہر بزرگ کو آیوشمان اسکیم کے تحت لایا جائے گا۔چاہے وہ کس طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔یہی نہیں جن اوشدھی مراکز کو بھی بڑھایا جائے گا۔

