تاثیر،۳۰ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد،30اپریل: شارٹ سرکٹ کے باعث اے ٹی ایم مشین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں مشین میں موجود 8.12 لاکھ روپے جل کر راکھ بن گئے۔ حیدرآباد تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں یہ حادثہ رونما ہوا، کوداڈا منڈل کے گوڑی بنڈا گاؤں کے اے ٹی ایم مشین میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی۔رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے مشین میں موجود تمام رقم جل گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزمان نے اے ٹی ایم میں چوری کرنے کی کوشش کی۔ رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم میں جزوی توڑ پھوڑ کی گئی تاہم ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں اور وہ وہاں سے فرار گئے۔ملزمان کے فرار ہونے کے تھوڑی دیر بعد اے ٹی ایم مشین میں شاٹ سرکٹ ہوا اور مشین میں موجود نقد رقم مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

