تاثیر،۳ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمددانش)بہارشریف میں 24؍سے زائد بدمعاشوں نے لگاتار 25؍رونڈ فائرنگ سے علاقہ میں دہشت کا ماحول قائم ہوگیا۔ جس سڑک پر پی سی سی سڑک کی ڈھلائی ہوئی تھی اسی راستے سے ترپل لوڈ پر بائیک سوار بدمعاش جارہے تھے۔ جب مقامی لوگوں نے روکا تو بدمعاشوںنے اپنے حامیوں کو بلایا۔ سبھی کے چہرے پر نقاب تھا اور ساتھ ہی ہتھیار سے لیس تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سبھوں نے تابڑ توڑ فائرنگ کردی۔ جس میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔ جس میں کاشی تکیہ محلہ باشندہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ معاملہ لہیری تھانہ حلقہ کے نزدیک کا ہے۔ بہر حال پولس معاملے کی تحقیقات میں جٹی ہے۔

