حج 2024: غیر ملکی تارکین وطن پر بڑی پابندی عائد

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض،05 مئی:سعودی وزارت داخلہ نے حج انتظامات کے باعث غیر ملکی تارکین وطن کی مکہ میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج سیزن 2024 کے انتظامات کے باعث دوران حج غیر ملکی تارکیں وطن کی مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حج انتطامات کو منظم کرنا اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کو روکنا ہے۔وزارت نے عازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جعلی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں اور صرف مجاز حج ٹورز آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی رجسٹریشن کرائیں۔