میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے جیتوں گا: تاپش رائے

تاثیر،۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ: شمالی کولکاتہ سے بی جے پی امیدوار تاپش رائے کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ یکم جون کو ہونے والی چناؤ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار سدیپ بندو پاھیائے کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دیں گے۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ شمالی کولکاتہ کے بیشتر علاقوں میں ترقیاتی کام بالکل نہیں ہوئی اور اپنے 5 سالہ دور میں ترنمول کانگریس کے ایم پی نے بیشتر علاقوں میں جھانکنا بھی گوارا نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ووٹروں کے اندر شدید ناراضگی پائی جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ شمالی کولکاتہ کے لوگوں کے بیچ رہتا ہوں اس لیے مجھے لوگوں کا بے پناہ پیار مل رہا ہے۔ اس لئے شمالی کولکاتہ سے میری چیت یقینی ہے۔