کشواہا سبھا بھون کمیٹی زیر اہتمام مفت اجتماعی شادی کی تقریب کا ہوا اہتمام

تاثیر،۲۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ہر سال کی طرح بھگوان بدھ کے جنم دن بدھ پورنیما کے پرمسرت موقع پر اس سال بھی کشواہا سبھا بھون کمیٹی کے زیر اہتمام، شری رویندر پرساد سنگھ کی صدارت میں سماج کے تمام ذات اور مذاہب کے لوگوں کیلئے ایک مفت اجتماعی شادی کی تقریب کشواہا سبھا بھون سہسرام میں منعقد کی گئی ۔ کشواہا سبھا عمارت کے ٹرسٹی اور سرپرست ستیہ نارائن سوامی کی رہنمائی میں بڑے دھوم دھام کے ساتھ منعقد ہوئے اس پروگرام کا آغاز صبح 11:00 بجے سارناتھ سے آئے ہوئے مشہور بدھ بھکشو بھانتے دھام چکرادھری کے ذریعہ بھگوان بدھ کا پنچ شیل جھنڈا پھہرا کر ہوا، کئی بدھ بھکتوں اور بابا نیلا نند جی کی طرف سے بدھ کی پوجا کرنے کے بعد کھیر کے عطیات تقسیم کیے گئے ۔  شادی کے لیے دور دور سے آنے والے مہمانوں کیلئے کھانے کا لنگر بھی چلایا گیا، اسکے بعد  دوپہر 2:00 بجے شمع افروزی اور افتتاح کر مفت اجتماعی شادی کرائی گئی، میئر کاجل کماری اور ڈپٹی میئر ستیہونتی دیوی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، کل آٹھ جوڑوں کی شادیاں ہوئیں جن میں انیل کمار کی پنکی کماری کے ساتھ، جتیندر کمار کی رنجو کماری کے ساتھ، چھوٹے لال کمار کی جیوتی کماری کے ساتھ، وجئے شرما کی خوشبو کماری کے ساتھ، ستیندر کمار کی پونم کماری کے ساتھ، کمار سوربھ کی لالتی کماری کے ساتھ اور جالندھر کمار کی گیتا کماری کے ساتھ، تقریب کی کاوشیں سبھا بھون کے صدر شری رویندر پرساد کی رہیں جہاں جگت گرو بابا انجنیشا نند سرسوتی، پورنواسی سنگھ، للت کمار سنگھ، رویندر پرساد مہتا، ستیہ نارائن سوامی، شیو کمار سنگھ، سنجئے کمار سنگھ کشواہا، چندر شیکھر سنگھ، رام آشرے سنگھ، کامیشور پرساد، رتیش کمار، رویندر پرساد سنگھ نے دولہا دلہن کو آشیرواد دیا، جہاں دینا ناتھ سنگھ، نربھئے کمار سنگھ، رام اوتار موریہ، پارس سنگھ، کپل دیو سنگھ، رام نریش سنگھ، شیو کمار سنگھ، جگروپن سنگھ، رام نارائن سنگھ، رویندر مہتا، اندردیو سنگھ، راجندر سنگھ، پریم چند سنگھ مہتا، سنیل کمار، منیش سریواستو، رامائن پانڈے تنہا، میگھناتھ سنگھ، روی موریہ، سادہ بے بی، دیپا گپتا، مینو مہتا، سنینا دیوی، پرینکا اگروال، گیتا گپتا، مادھوری دیوی و دیگر معززین موجود تھے ۔