تاثیر،۲۳ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ویمنس ڈیولپمنٹ نگم نگم کی منیجنگ ڈائرکٹر محترمہ وندنا پریاشی نے گزشتہ کل ون اسٹاپ سینٹر ارریہ اور ڈسٹرکٹ حب DHWE کے ساتھ ساتھ کلکٹریٹ ارریہ میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کے لیے چلائی جانے والی کریچ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر ارریہ مسز عنایت خان بھی موجود تھیں۔ معائنہ کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر نے کریچ کو سراہا۔ بتایا گیا کہ یہ کریچ کام کرنے والی خواتین کے بچوں کو دفتری اوقات میں رکھنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس وقت 02 معاونین، محترمہ ببیتا دیوی اور محترمہ ریتا دیوی نرسری میں آنگن باڑی مراکز سے تعینات ہیں۔ معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ارریہ آئی سی ڈی ایس، مسز منجولا کماری ویاس، ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر صہیب رومی، صنفی ماہر جناب انوج رنجن اور ون اسٹاپ سینٹر ارریہ اور آئی سی ڈی ایس آفس کے تمام ملازمین موجود تھے۔

