تاثیر،۲۳ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے جموہار میں واقع فیکلٹی آف مینجمنٹ ایجوکیشن کے تحت بی بی اے رورل مینجمنٹ نے وؤٹ کے حق کے حوالے سے نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا جس کے ذریعہ وؤٹ اور حق رائے دہی کے موضوع پر آگاہی پیدا کی گئی یعنی حق رائے دہی کی اہمیت کو سمجھانے کیلئے، بی بی اے رورل مینجمنٹ کی طالبات نے نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا جو روہتاس ویمنس کالج سہسرام کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا ۔ طلباء نے نارائن میڈیکل کالج کے کیمپس میں بھی نکڑ ناٹک پیش کیا اور وؤٹنگ کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کیں ساتھ ہی نوجوان وؤٹروں کو بااختیار بنانے کیلئے بیداری پیدا کی اور کہا آئیئے مل کر اپنے معاشرے میں شہریت کی قدر کو قائم کریں ۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ ایجوکیشن کے ڈین انچارج ڈاکٹر رجنیش رتنا نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے کہا کہ وہ اپنا وؤٹ ڈالیں اور صحیح امیدوار کا انتخاب کریں ۔ اس موقع پر نارائن میڈیکل کالج کے جنرل منیجر ہاسپٹل آپریشنز اپیندر کمار سنگھ اور ساتھی سندیپ کمار نے بھی طلباء کے حوصلے بلند کئے ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر اندرنیل سرکار اسسٹنٹ پروفیسر اور شوریہ پرکاش اسسٹنٹ پروفیسر نے اہم رول ادا کیا ۔

