تاثیر،۲۵ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 مئی:جون کے مہینے میں 10 دن بینک بند رہیں گے جس کی وجہ سے بینکوں میں کوئی کام نہیں ہوگا۔ ان 10 دنوں میں پانچ اتوار اور دو ہفتہ کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر تین دن تک کوئی کام نہیں ہو گا۔ تاہم، اس مدت کے دوران آن لائن اور اے ٹی ایم خدمات جاری رہیں گی۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جاری کردہ چھٹیوں کے کیلنڈر کے مطابق، جون میں کل 10 دن بینک بند رہنے کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوگا۔ ان میں پانچ اتوار اور 2 ہفتہ کی چھٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر 3 دن مختلف مقامات پر بینک بند رہنے کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوگا۔ تاہم، ڈیجیٹل بینکنگ کے دور میں، آپ بینک کی چھٹیوں کے باوجود آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کے ذریعے رقم کا لین دین کرسکتے ہیں۔
جون میں ان تاریخوں پر بینک بند رہیں گے جو کہ درج ذیل ہیں۔-۲ جون 2024 کو اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔-۸جون 2024 کو، مہینے کے دوسرے ہفتہ کی وجہ سے ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔-۹ جون 2024 کو، مہینے کے دوسرے اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔-بھونیشور اور ایزول زون میں 15 جون 2024 کو راجہ سنکرانتی کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہونے کی وجہ سے 16 جون 2024 کو بینکوں میں کوئی کام نہیں ہوگا۔-بقرعید/عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 جون 2024 کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔-۱۸ جون 2024 کو جموں اور سری نگر زون میں بینک بند رہیں گے۔22جون 2024 کو مہینے کے چوتھے ہفتہ کی وجہ سے بینکوں میں چھٹی ہوگی۔اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہونے کی وجہ سے 23 جون 2024 کو بینکوں میں کوئی کام نہیں ہوگا۔۳۰جون 2024 کو اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔

