بوڑھی گنڈک میں ڈوب رہے دو بچوں کو بچانےگئے نوجوان کی موت

تاثیر،۲۷       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن ، 27 مئی: بوڑھی گنڈک ندی میں ڈوب رہیدو بچوں کو بچانے گیا ایک نوجوان کی گہرے پانی میں جانے سے موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد متوفی کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے، متوفی پکڑی دیال تھانہ علاقہ کے سرہا پنچایت وارڈ نمبر 7 راما دھار پاسوان کے بیٹے کرشن نندن پاسوان ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کرشن نندن اپنے دوستوں کے ساتھ ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران دو بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر وہ انہیں بچانے کے لیے گئے، اس دوران کرشن نندن خود بھی گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے سے اس کی موت ہوگئی۔ حالانکہ ڈوب رہے دونوں بچوں کی جان بچ گئی۔متوفی کے اہل خانہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق کرشن نندن دبئی میں رہ کرمزدوری کرتا تھا جس کے لیے اس نے یکم جون کو دبئی جانے کے لیے فلائٹ ٹکٹ بنوایا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔