تاثیر،۳۰ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 30 مئی: بہار میں گذشتہ دو دنوں سے چل رہی لو‘ نے لوگوں کی زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کے گھروں اور دفاتر میں لگے اے سی بھی شدید گرمی کے سامنے ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔
بہار میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ سے ریاست کے بھوجپور، روہتاس، گوپال گنج، اورنگ ا?باد اور ارول اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک ا?ٹھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز بہار کے کئی اضلاع میں شدید گرمی اور لو‘ کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، ودربھ، چھتیس گڑھ، جموں ڈویڑن اور ہماچل پردیش میں جمعہ تک گرمی کی لہر کے حالات شدید رہنے کی توقع ہے۔ اس کے بعد یہ بتدریج کم ہو جائے گا۔
بھوجپور ضلع میں ہیٹ ویو کی وجہ سے سب سے زیادہ تین لوگوں کی جان گئی ہے۔ اسی دوران گوپال گنج میں بھی نیپال جانے والے ایک سیاح کی درمیان میں ہی موت ہو گئی۔ بھاگلپور ضلع پولیس فورس میں تعینات انسپکٹر دیو ناتھ رام اس شدید گرمی میں لو‘ کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ انسپکٹر الیکشن ڈیوٹی پر روہتاس ضلع کے ڈہری پولیس لائن پہنچے تھے، جہاں بدھ کی دوپہر طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سہسرام صدر اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ انسپکٹر بھوجپور کے بھیان تھانہ علاقے کے اورائی نوادا گاو?ں کے رہائشی تھے۔
ارول میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے اروناچل پردیش سے ا?ئے ہیڈ کانسٹیبل نکو ا?ہوجاکی بھی موت ہوگئی۔ ان کی ڈیوٹی اپ گریڈ شدہ اسکول، رام پور چورم میں لگائی گئی تھی۔
مہاراشٹر کے ناسک کے ایک سیاح کی گوپال گنج میں ہیٹ ویو سے موت ہو گئی۔ سومناتھ ا?گرے ( 60) سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ نیپال کے کھٹمنڈو جا رہے تھے۔ برولی کے مرزا پور بازار کے قریب بس میں سوار مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ گوپال گنج صدر اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
روہتاس ضلع کے کرگہر بدھاری بازار میں ضعیف خاتون تیترا دیوی اور اورنگ ا?باد کے انجان کے شیو نارائن سنگھ کے بیٹے ارون سنگھ کی موت ہوگئی۔ بھوجپور ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لو‘ سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ جگدیش پور، بڑھرا اور گجر اگنج تھانے کے علاقوں میں یہ اموات ہوئیں۔

