بی جے وائی ایم لیڈر کے قتل کے مفرور ملزم کے تین منزلہ مکان پر چلا بلڈوزر

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، یکم جون : راجدھانی بھوپال میں ضلع انتظامیہ نے قتل کے ایک ملزم کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ہفتہ کو ضلع انتظامیہ اور بھوپال میونسپل کارپوریشن نے بی جے وائی ایم لیڈر سریندر کشواہا کے قتل کیس کے ملزم تنزیل عرف شوٹر کے تین منزلہ مکان پر بلڈوزر چلا دیا۔ یہ کارروائی پولیس فورس کی موجودگی میں کی گئی۔ ملزم کا پنچشیل نگر میں ایک مکان ہے جو غیر قانونی طور پر بنایا گیا تھا۔ وہیں ایک دن پہلے تنزیل کی دکان کو بھی سیل کر دیا گیا تھا۔
دراصل 17 مئی کی شام 5.30 بجے، ٹی ٹی نگر کے رہنے والے وکاس ورما اپنے دوستوں ایشو کھرے اور سریندر کشواہا کے ساتھ ایشو کھرے کے بھائی ستیش کھرے (پیرول ختم ہونے کے بعد) کو سینٹرل جیل چھوڑنے ا?ئے تھے۔ سنڈیش نروارے، ا?کاش، چھوٹا فیضل، دیپانشو سین اور دیگر نے ہتھیاروں سے لیس سینٹرل جیل کے سامنے حملہ کر دیا تھا۔ جس میں سریندر اور ایشو شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران سریندر کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے 302 ا?ئی پی سی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ سریندر کشواہا کے قتل کیس میں اب تک 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ نواں ملزم تنزیل مفرور ہے۔
اسی معاملے میں ہفتہ کی صبح ٹی ٹی نگر کے ایس ڈی ایم، اے سی پی اور کارپوریشن کے افسران پنچشیل نگر میں ملزم تنزیل کے تین منزلہ مکان پر پہنچے اور کارروائی شروع کی۔ یہ گھر غیر قانونی طور پر بنایا گیا تھا۔ اس لیے ضلع انتظامیہ، کارپوریشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔