ووٹنگ کا اچھا استعمال کر ووٹ ضرور کریں: اکھلیش یادو

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، یکم جون : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ووٹروں سے آئینی حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے اتر پردیش کی 13 لوک سبھا سیٹوں کے انتخابات کے ساتویں مرحلے میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔اکھلیش یادو نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر لکھا کہ 2024کے تاریخی لوک سبھا انتخابات کے ساتویںاور آخری مرحلے کے تمام ووٹرز سے اپیل ہے کہ آئین نے جو حق آپ کو دیا ہے، اسکا بہتر استعمال کریں۔اپنے شہری ہونے کافرض ادا کرتے ہوئے ووٹ ضرور ڈالیں۔ آپ کا ایک ووٹ آپ کی پوری زندگی بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس لیے ووٹ ضرور دیں اور نئے مستقبل کی تعمیر کے حصہ دار بنیں۔