امرتسر: عام آدمی پارتی کے کارکن اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ، ایک ہلاک

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، یکم جون: پنجاب کے امرتسر میں جمعہ کی شام دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایک کارکن اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی ۔ واردات میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ امرتسر کے اجنالہ کے تحت گاوں لکھووال میں پیش آیا۔ عام آدمی پارٹی (آپ) سے وابستہ نوجوان دیپ اندر سنگھ دیپو سرکاریہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا تھا۔ رات تقریباً 8.30 بجے وہاں دو نامعلوم نوجوان بائک پر آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں کے پاس پستول تھے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے دیپ اندر سنگھ کو مردہ قرار دے دیا۔ ادھر 4 زخمی گورداسپور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایس ایس پی ستیندر سنگھ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے مقامی پولیس کو تحقیقات کی ہدایت دی۔ فی الحال، پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنا شروع کر دی ہے، تاکہ ملزم کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔