تاثیر۴ جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 جون: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے این ڈ ی اے کی سیٹیں کم ہونے کی وجہ سے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو سے بات کی۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چندرابابو نائیڈو کو این ڈی اے کا کوآرڈینیٹر بنانے کی بات چیت ہوئی ہے۔پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے چندرابابو نائیڈو سے ایسے وقت میں بات کی جب کانگریس قیادت نے کچھ عرصہ قبل ان سے رابطہ کیا تھا۔ ٹی ڈی پی این ڈی اے میں بی جے پی کی حلیف ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس کے اتحاد میں شامل پارٹیاں ساتھ رہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی اپنے بل بوتے سرکار نہیں بنا پائے گی۔ اگر ٹی ڈی پی اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل ہوتی ہے تو بی جے پی کے لیے حکومت بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔

