نریندر مودی نے لوک سبھا کے رکن کی حِیثیت سے حلف اٹھا لیا

تاثیر۲۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،24 جون:اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جاری، تیسری بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کے رکن کی حِیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت نو منتخب اراکین پارلیمنٹ بھی حلف اٹھایا۔ لوک سبھا کا یہ اجلاس طوفانی رہا کیونکہ اپوزیشن 26 جون کو اسپیکر کے انتخاب پر حکمراں جماعت بی جے پی کی زیرِقیادت این ڈی اے حکومت کو گھیرے میں لے سکتی ہے۔یاد رہے کہ ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے بعد 18ویں لوک سبھا کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے 293 سیٹیں حاصل کیں، انڈیا بلاک نے 234 اور کانگریس پارٹی نے ان میں سے 99 سیٹیں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے بحیثیت وزیرِ اعظم تیسری بار حلف 9 جون کو اٹھایا تھا۔