سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ابھینو کلا سنگم ڈہری کے سینئر رکن اور راشٹریہ لوک مورچہ کے ضلع نائب صدر سنتوش چندرونشی کے انتقال پر سیاسی اور سماجی کارکنوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شہر میں انکا شؤ یاترا بھی نکالا گیا اور سون ندی کے کنارے انکی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی ۔ واضح ہو کہ متوفی سنتوش چندرونشی تقریباً 10 سال سے ابھینو کلا سنگم کے سینئر ممبر تھے، اسی دوران راشٹریہ لوک مورچہ کے ضلع نائب صدر کی حیثیت سے انکی سیاسی سرگرمیاں بھی تیز تھیں، ایک ماہ قبل اپنی ماں کی موت کے بعد 46 سالہ سنتوش چندرونشی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، سنیچر کی شب انکے انکے اہل خانہ نے انھیں علاج کیلئے جموہار کے نارائن میڈیکل کالج میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران انکی موت ہوگئی، انکی موت کے بعد انکی لاش انکے گھر لائی گئی، جہاں سیاسی و سماجی کارکنوں نے انہیں آخری الوداع کیا ۔ چیف کونسلر کے نمائندے گڈو چندرونشی کی قیادت میں ڈہری کی اہم شاہراہوں پر انکا شؤ یاترا نکالا گیا اسکے بعد وہاں واقع شمشان گھاٹ لے جایا گیا جہاں انکے بیٹے نے اپنے والد کو مکھ اگنی دی ۔ انکی موٹ پر ابھینو کلا سنگم کے صدر کملیش کمار اور دیگر ممبران نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ موقع پر موجود راشٹریہ لوک مورچہ سپریمو کم سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا، ریاستی سکریٹری رنکو سونی، وشال سنگھ، پریہ رنجن کمار، ہریش مہتا، سریندر ٹھاکر وغیرہم نے متوفی کے خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا وہیں کوشلندر کشواہا، سنجئے سنگھ بالا، نندن کمار، مکل منی، روی تیواری، کلام ہاشمی، مکیش کمار، امیش گپتا، وجئے چندرونشی وغیرہ نے سنتوش چندرونشی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انکے آتما کی شانتی کیلئے پرارتھنا کی ۔