تاثیر۸ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پہاڑ کٹہ، کشن گنج(نامہ نگار) پوٹھیا بلاک میں جہیز کے لئے ایک نو شادی شدہ خواتین کو زہر دیکر قتل کر دی گئی۔ یہ سنسنی خیز معاملہ پوٹھیا تھانہ علاقہ کے بودھڑا گرام پنچایت کے تحت بیرا گچھی بدھرا کی ہے۔ ایس ڈی پی او منگلیش کمار سنہ ٹھاکر گنج اور تھانہ صدر نشیکانت کمار اتوار کو اپنی ٹیم کے ساتھ حادثہ کے مقام پر پہنچنے اور مظلوم رشتہ داروں کا بیان درج کیا۔ حادثہ کے بعد سسرال کے سبھی لوگ گھر چھوڑ کر فرار ہے۔ اس معاملے میں مقامی تھانہ میں قتل اور جہیز ہرسانی کو لیکر آٹھ لوگوں کا نام لکھ کر قصور وار بناتے ہوئے رپورٹ درج کرائی ہے۔ مہلوکہ شناخت سورج کی بیوی نککی جہاں عمر 24 سال مقام بیرا گچھ بدھرا کے طور پر ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ بیرا گچھ بدھرا گاؤں میں ہی مہلوکہ مائیکے کا گھر ہے اور اسی گاؤں میں سسرال ہے۔ شوہر ایک سال سے ممبئی میں رہکر مزدوری کرتا ہے۔ مہلوکہ کی ماں جنتون نشاء نے بتایا کہ پیار و محبت میں تقریباً دو سال قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے مہلوکہ کی ساس ممتاز خاتون اور نند کے ذریعے لگاتار ہراساں جانے لگا۔ گذشتہ پانچ جولائی کو نککی کو زہر دے دیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے نزدیکی مغربی بنگال اسلام پور اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ علاج کے دوران اتوار کو نککی اسلام پور اسپتال میں آخری سانس لی اور دنیا کو الویدہ کہہپ دیا۔ نککی کی موت کے بعد رشتہ دارو بے بہت ناراض و غصہ ہو گئے اور پوٹھیا تھانہ پہنچ کر آٹھ لوگوں کے نام لکھ کر رپورٹ درج کرایا ہے۔ اس ڈی پی او منگلیش کمار، تھانہ صدر نشیکانت کمار، اپر تھانہ صدر اتکرش کمار موقع واردات پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔