تاثیر۱۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، 10 جولائی: فاربس گنج جوگبانی مین روڈ پر بھدریشور نہر کے قریب ایک بڑا درخت صبح تیز ہوا کی وجہ سے سڑک پر گر گیا۔ اس کی وجہ سے سڑ ک پر آمد و رفت متاثر ہوئی اور اس سے گزرنے والی گاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صبح سے ہی بارش ہونے کی وجہ سے سڑک پر گرے درخت کو کاٹ کر ہٹانے میں بھی پریشانی ہورہی ہے۔ مقامی لوگوں نیانتظامیہ اور پولیس افسران کو مین سڑک پر درخت گرنے کی اطلاع دی ہے۔ مین سڑک پر درخت گرنے کی وجہ سے صبح اسکول جانے والے طلبا وطالبات کے ساتھ مختلف سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی پر جانے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں کی مدد سے سڑک کے ایک طرف سے ٹہنی کو کاٹ کر کسی طرح آمدورفت کے لئے راستہ بنایا گیا۔ بہر حال لگاتار بارش اورسڑک پر درخت گر جانے کئی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔

