تاثیر۱۳ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام کے محلہ پٹھان ٹولی کے قریب ایک پرانا مکان اچانک منہدم ہوگیا جس سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ جب مکان گرا تو اندر کوئی نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ گھر کی مالکہ نے بتایا کہ تین سال سے انتظامیہ کو گھر گرانے کی درخواست کر رہی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، میرا خستہ حال دو منزلہ پکا مکان خود ہی گر گیا، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہم پٹھان ٹولی میں ایک اور جگہ کام کرتے ہیں، وہاں مجھے اطلاع ملی کہ خستہ حال مکان اچانک گر گیا، خستہ حال مکان کے حوالے سے ہم نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی مگر اب تک اسے ہٹانے کیلئے کوئی پہل نہیں کی گئی ۔ کچھ کاغذات مانگے جا رہے تھے جو دستیاب نہیں ہو سکے تھے ۔

