نئی نسل کی تربیت سازی میں ٹیچر کا رول اہم ہے:شیخ ابوبکر

تاثیر۱۳  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کالی کٹ میں سمستھا کیرالا -سنی جمعیۃ العلماء کے زیر اہتمام معلم کانفرنس کا انعقاد،تعلیمی میدان میں جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال پر زور

کالی کٹ(عبدالکریم امجدی)

کالی کٹ میں سمستھا کیرالا-سنی جمعیۃ العلماء کے ماتحت ایک روزہ عظیم الشان معلم کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں ریاست بھر کے اسلامی اسکالرس،علما،ٹیچرس،دانشوراں اور اہل قلم کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر کانفرنس سے کلیدی خطاب میں گرانڈ مفتی آف انڈیا اور سمستھا کیرالا کے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام شعبوں کے ترقی کا دارو مدار نئی نسل کی تربیت سازی ہے۔اور نئی نسل کی ذہن سازی میں ٹیچرس کا کردار اہم ہے۔شیخ نے کہاکہ ٹیچرس حالات حاضرہ کے پیش نظر تعلیمی میدان میں جدید تکنالوجی اور نئے اسلوب کو اپنائیں۔شیخ نے کہاکہ طلبہ مذہبی،سماجی اور ثقافتی اصولوں کی خلاف وزری کے شکار ہیں ایسے نازک حالات میں اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کی بہترین تربیت سازی کریں،اصولوں کا پابند بنائیں۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ علمادرس وتدریس کے فرائض میں اپنے آپ کو فخر محسوس کریں،کیونکہ معاشرتی تشکیل بغیر اچھی تعلیم کے نہیں ہوتی ہے۔شیخ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی بہترین تربیت سازی کریں تاکہ صالح معاشرہ کی تشکیل ہو۔مولانا عبدالرحمن نے تعلیم اور علما کی ذمہ داری پر مقالہ پیش کیا۔کانفرنس کا افتتاح شیخ سید ابراہیم خلیل البخاری نے کیا۔صدارت سمستھا کیرالا کے صدر مولانا ای سلیمان مسلیار نے کیا۔کانفرنس کے اہم شرکا میں ڈاکٹر حسین ثقافی،پیروڈ عبدالرحمن ثقافی،سید ابراہیم خلیل بخاری،وی پی ایم فیضی کے اسما قابل ذکر ہیں۔