نالندہ میں ناریل کے گودام لگی آگ،45 لاکھ روپے مالیت کے ناریل اور مونگ پھلی جل کر خاکستر

تاثیر۱۴  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نالندہ ، 14 جولائی :۔ بہار کے نالندہ میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ دیپ نگر تھانہ علاقہ کے ساتھو پور محلہ میں واقع وکاس ٹریڈرس نامی ناریل اور مونگ پھلی کے گودام میں زبردست آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گودام میں رکھا تقریباً 45 لاکھ روپے مالیت کا خشک ناریل اور مونگ پھلی جل کر راکھ ہو گئی۔ آگ کے شعلے اتنے زوردار تھے کہ کسی کو بجھانے کی ہمت نہ ہوئی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں پہنچیں اور تقریباً 2 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تب تک گودام میں رکھا تمام سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ وکاس ٹریڈرس کے ڈائریکٹر وکاس کمار نے بتایا کہ ہفتہ کی دیر شام وہ گودام بند کر کے گھر چلے گئے۔ رات 12 بجے آْس پاس کے لوگوں نے اa کے شعلے اور دھواں نکلتا دیکھ کر انہیں واقعہ کی اطلاع دی۔ متاثرہ نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ جس وقت انہوں نے ایمرجنسی گاڑی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی تھی اگر وہ بروقت پہنچ جاتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔ دیپ نگرتھانہ انچارج نارد منی سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔ نقصان کی درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔