خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی چھاونی پر بڑا دہشت گردانہ حملہ، 17 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

تاثیر۱۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 16 جولائی: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں پیر کی صبح فوج کی چھاونی کے علاقے میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبے کے ضلع بنوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ جہاں ایک خودکش حملہ آور نے چھاونی کے ایک گیٹ پر آرمی آئل ٹرمینل کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جب کہ اس کے تین سے چار ساتھی دستی بم پھینک کر علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے فوج کے ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 17 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ جن میں دو میجر اور دو کیپٹن رینک کے افسر تھے۔ ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان میں بہت سی تنظیمیں ہیں جو دہشت گردی کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ لیکن پاکستان نے جو زہریلا درخت بویا ہے اس کا خمیازہ خود پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔