محرم جلوس میں شامل 15 افراد کرنٹ سے جھلسا، چار کی حالت تشویشناک

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ(راحیل عرفان)ضلع میں محرم کے جلوس کے دوران بھیانک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جلوس کے دوران 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے 15 افراد جھلس گئے۔ کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو مقامی پی ایچ سی پلاسی میں داخل کرایا گیا۔ واقعہ کے بعد موقع پر افراتفری کی صورتحال تھی۔ یہ حادثہ پلاسی بلاک علاقے کے تحت واقع پپرا بیجواڑ میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی دوپہر پپرا بیجوڑا سے جلوس کربلا کی جانب نکلا تھا۔ اسی دوران منیر چوک کے قریب تعزیہ بجلی کی زد میں آگیا۔ جس کے باعث 15 لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں چار افراد افراد کی حالت  تشویشناک ہے۔ جن کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ لیکن وہاں سے بھی ڈاکٹروں نے ان لوگوں کو ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں زبیر، دلخش، کوثر، اصغر ودیگر شامل ہے۔ زخمی کوثر کے سسر نے بتایا کہ تعزیہ کے 11 ہزار وولٹ کی تار سے رابطے میں آنے سے 14 سے 15 افراد شدید طور پر جھلس گئے۔ حادثہ کے بعد تمام افراد کو مقامی پی ایچ سی لے جایا گیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے چار افراد کی  تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے کر انہیں بہتر علاج کے لیے ریفر کر دیا۔ وہیں اس تناظر میں ایس ڈی او انیکیت کمار سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ تقریباً 15 سے 16 لوگ زخمی ہیں۔ فی الحال صدر اسپتال میں 3 افراد داخل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ باقی 2 مریض نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ان کی بھی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کا روٹ تبدیل کیا گیا تھا لیکن پھر بھی یہ حادثہ کیسے پیش آیا ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔