فرانسیسی صدر میکرون نے وزیر اعظم ایٹل کا استعفیٰ قبول کیا

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پیرس، 17 جولائی: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کو وزیر اعظم گیبریل ایٹل کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ میکرون نے انہیں اگلے فیصلے تک عارضی طور پر حکومت کے سربراہ کے طور پر رہنے کو کہا ہے۔صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ میکرون نے منگل کو وزیر اعظم گیبریل ایٹل اور دیگر وزراء￿ کے استعفے ’’قبول‘‘ کر لیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹل اور حکومت کے دیگر ارکان کو نئی حکومت کی تقرری تک موجودہ معاملات کو سنبھالنا ہے۔فرانس اس ماہ کے آخر میں پیرس اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد ایٹل نے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔فرانس میں رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کسی جماعت یا اتحاد کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ نیو پاپولر فرنٹ بائیں بازو کے اتحاد نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں، لیکن وہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔