ملائیکہ اروڑہ اکیلی چھٹیاں منانے گئیں، کہا- ‘سب سے زیادہ وقت تک چلنے والا رشتہ.

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،17 جولائی :ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور بالی ووڈ کی سب سے زیادہ چرچے میں رہنے والی جوڑی ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے اس جوڑے کے ٹوٹنے کی خبریں آ رہی تھیں۔ برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کے بارے میں کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب وہ الگ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ملائکہ اروڑہ بھی ارجن کپور کی سالگرہ کی پارٹی سے ندارد تھیں۔ اس سب کے درمیان اداکارہ اس وقت ساحل سمندر پر چھٹیاں گزار رہی ہیں اور انہوں نے اپنی تازہ چھٹیوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے لانگ ٹرم ریلیشن شپ کے حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے، ’آپ کی زندگی کا سب سے بڑا رشتہ آپ کے جسم، دل اور دماغ سے ہوگا۔ ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔‘
اداکارہ کی یہ پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے اور ارجن کپور کے بریک اپ کی بحث زور پکڑنے لگی۔ ملائکہ اروڑہ کی پوسٹ کوان کے فین ارجن کپور کے ساتھ ان کے رشتے میں آئی دوری کے ساتھ جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ ملائکہ اروڑہ ان دنوں بیچ ویکیشن انجوائے کر رہی ہیں۔ اداکارہ اکثر ارجن کپور کے ساتھ چھٹیاں منانے جاتی ہیں لیکن اس بار ارجن کپور ان کی تصاویر میں نظر نہیں آئے۔ ایسے میں ایک بار پھر ان کا رشتہ زیر بحث ہے۔