تاثیر۱۸ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) تیزی سے ترقی کر رہی گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار اور سدرن فیڈرل یونیورسٹی روس کے درمیان تعلیم کے فروع کیلئے ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں، اسکے تحت گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے طلبہ روس جائینگے اور اس کی بین الاقوامی لیبارٹری میں تعلیم حاصل کرینگے۔ نینو بائیو ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کر سکینگے، یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں 15 جولائی 2024 کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں، ایم او یو کے مطابق یہاں کے طلباء بغیر کسی معاوضہ کے روس جائینگے اور لیبارٹری میں تربیت حاصل کرینگے، یہی نہیں روسی یونیورسٹیاں یہاں کے طلباء کو مختصر مدت کی ملازمتیں بھی فراہم کرینگی تاکہ وہ اپنی تعلیم آسانی سے مکمل کر سکیں ۔ یہ ایم او یو فی الحال ایک سال کیلئے ہے اور اسکے لئے کوئی فیس نہیں لگے گی، دونوں یونیورسٹیاں ایک دوسرے کی تعلیم میں تعاون کرینگی اور طلبہ کے مستقبل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔ فی الحال انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اس ایم او یو سے مستفید ہونگے، جبکہ بعد میں دیگر شعبوں کیلئے بھی یہ ممکن ہو سکیگا ۔

