تیرتھ یاتریوں کا ایک اور جھتہ وادی کشمیر کے لیے روانہ ہوا

تاثیر۱۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 19 جولائی:جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 4,821 تیرتھ یاتریوں کا ایک تازہ جھتہ جمعہ کی علی الصبح جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوا۔حکام نے بتایا کہ تیرتھ یاتریوں کے 22 ویں جھتے میں 3259 مرد ،1482 خواتین اور آٹھ بچّے سخت حفاظتی حصار کے درمیان 150 گاڑیوں کے قافلے میں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔ اْنہوں نے کہا کہ 3,090 یاتری اننت ناگ ضلع میں روایتی 48 کلومیٹر کے راستے سے یاترا کرنے کے لیے پہلگام پہنچیں گے، وہیں 1,701 نے گاندربل ضلع میں 14 کلومیٹر طویل بالتل راستے کا انتخاب کیا ہے۔ اس سال اب تک 3.5 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند قدرتی طور پر بنے برف کے لنگم پر درشن کر چکے ہیں۔ پچھلے سال 4.5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں مے درشن کیے تھے۔