تاثیر۲۲ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بیتول، 22 جولائی : چنئی-دہلی ریلوے روٹ پر گھوڑاڈونگری-اٹارسی سیکشن میں بربت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ماچنا ندی کے پل کے قریب ریلوے ٹریک دھنس گیا۔ اپ اور ڈاون ٹریک کے درمیان نکاسی کے لیے بنائے گئے نالے کے ٹوٹنے سے پانی اپ ٹریک کے نیچے تک پہنچ گیا تھا۔ اتوار کو ریلوے ٹریک کے کھمبا نمبر 802/29 کے قریب اپ ٹریک سے گزر رہی ہمساگر ایکسپریس کے لوکو پائلٹ کو جھٹکا محسوس ہوا، تب انہوں نے ریلوے کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ اس کے بعد کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا اور گھوڑاڈونگری ریلوے اسٹیشن سے مانسون اسپیشل ٹرین کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ ریلوے ٹریک کو سدھارنے کا کام پیر کو مکمل کر لیا گیا۔
ریلوے ٹریک پر گٹی ڈالی گئی اور پانی نکالنے کے لیے بلڈوزر کی مدد سے نالہ بنایا گیا۔ مرمت کے دوران ٹرینوں کو سست رفتاری سے گزارا گیا۔ دراصل اس علاقے میں ہفتہ کی رات ہوئی موسلادھار بارش کا پانی اپ اور ڈاون ٹریک کے درمیان نالے سے بہہ کر ٹریک تک پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹریک کے پاس موجود پتھر بہہ گئے تھے۔ اس معاملے کے بارے میں سنٹرل ریلوے ناگپور کے اسسٹنٹ ڈویڑنل انجینئر سونل بیسیکر نے بتایا کہ اپ لائن میں پانی نکالنے کے لیے بنایا گیا نالہ ٹوٹ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے اپ اور ڈاون لائنوں کے درمیان کٹاو پیدا ہوگیا تھا۔ یہ مسئلہ دو ٹریکس کے درمیان پیش ا?یا تھا۔ اب مرمت تو کر دی گئی ہے لیکن احتیاط کے طور پر یہاں کاشن ا?رڈر لگا کر ٹرین گزاری جارہی ہے۔

