روہت شیٹی نے ‘ گول مال 5’ کے منصوبوں کا انکشاف کیا

تاثیر۲۴  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،24 جولائی:کامیڈی فلم ’گول مال‘ کا نام سن کر کوئی بھی اپنی ہنسی نہیں روک پا رہا ہے۔ فلم گول مال کے سیکوئل نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ اس فلم کے اب تک چار حصے ریلیز ہو چکے ہیں۔ فلم کی بے پناہ کامیابی کے بعد شائقین اس کی آنے والی قسط کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں روہت شیٹی نے فلم کے سیکوئل کے بارے میں بڑی جانکاری دی ہے۔
گول مال کے سیکوئل کا انکشاف روہت شیٹی کے ایک انٹرویو میں ہوا ہے۔ روہت شیٹی نے کہا، ‘اب بھی وقت ہے۔ گول مال کے سیکوئل آتے رہیں گے۔ ایسا نہیں ہوگا کہ فلم نہیں بنے گی۔ لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔ گول مال ہو یا کاپ یونیورس، یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

دراصل، روہت شیٹی نے بھی اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی ‘گول مال 5’ کے ساتھ واپسی کریں گے، جو 2008 میں ریلیز ہونے والی گول مال ریٹرنز کا سیکوئل ہے۔ فلم میں روہت شیٹی کے ساتھ اجے دیوگن، ارشد وارثی، کرینہ کپور اور تشار کپور شامل ہیں۔

روہت شیٹی کی پہلی فلم گول مال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں شرمن جوشی، تشار کپور، ارشد وارثی اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد روہت شیٹی کی چار فلمیں ‘گول مال ریٹرنز’، ‘گول مال 3’ اور ‘گول مال اگین’ ریلیز ہوئیں۔ اب نہ صرف شائقین بلکہ فلم کے تمام اداکار بھی باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔