تاثیر۲۴ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
شکاگو،24 جولائی( نوید جعفری کی رپورٹ) بزمِ ارباب سخن شکاگو کے زیرِاہتمام’ ایک شام منظر بھوپالی کے نام‘ ۲۱ جولائی ،۲۰۲۴ ، بروز اتوار ،مقام کیرول اسٹیریم پارک ڈسٹیرک ۸۴۹ ویسٹ لائیل روڈ ، کیرول اسٹیڈیم ، ایلی نوئے کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا کلام سنایا تقریب کی صدارت ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے کی جبکہ تقریب کا آغاز ناظم مشاعرہ پروفیسر عبدالحکیم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اسمعیل صدیقی نے نعتِ شریف پیش کی اس تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر افضال الرحمٰن افسر نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا،ڈاکٹر افضال الرحمن افسرنے اور جناب جاوید اکبر نے منظر بھوپالی کےبارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شکاگو میں ان کا استقبال کیا۔

منظر بھوپالی کے ہاتھوں منتخب مہمان شعرا کو یادگار مومنٹوز سرٹیفیکٹ پیش کئے گئےجس کے بعد باقاعدہ طور پر مشاعرے کا اغاز ہوا اور سب سے پہلے ناظمِ مشاعرہ پرفیسر عبدالحکیم نے اور افضال الرحمٰن افسر اپنا کلام پیش کیا، اس محفل کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر سلیم تورانیہ(وسکانسن) سید نوید جعفری (حیدرآباد انڈیا) ڈاکٹر سعید پاشا (اوہائیو)، ڈاکٹر جاوید اکبر(وسکانسن) خرم سہیل(اوہائیو)، نبیل اطہر(اوہائیو) اور اشرف جمال صاحب نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، ان کے بعد مقامی شعراء میں منیر الزماں منیر، ولی الدین ،محترمہ ساجدہ کاظمی، نذر نقوی، عبدالرحمن سلیم، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر، غلام مصطفی انجم، عابد رشید، محبوب علی خان، کشش ہوشیارپوری، مجاہد رویش ،نون جاوید، محترمہ سیماعابدی، راز رنگونی، اور اشدرحیمی صاحب نے اپنا کلام سنایا صاحبِ تقریب منظر بھوپالی اور ان کے بعد اخر میں صدر محفل ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے اپنا کلام سنایا اور شرکاء کے بے حد اصرار پر منظر بھوپالی نے ایکے بعد دیگر اپنی غزلیں تحت و ترنم میں پیش کی، شرکا ہر شعر پر تالیوں کی گونج میں دادِ تحسین سے نوازتے رہے تقریب کے درمیان میں نماز اور عشایہ کا بھی وقفہ کیا گیا اور یوں رات دیر گئے یہ تقریب افضال الرحمٰن افسر کے شکریہ پر اختتام کو پہنچی۔

