تاثیر۲۶ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بجنور، 23 جولائی:ضلع کے کیرت پور تھانہ علاقے میں آخر کار چیتہ پنجرے میں پھنس ہی گیا جس کے بعد علاقے کے گاؤں والوں نے راحت کی سانس لی۔
بڑگری گاوں تحصیل اور رینج نجیب آباد کے تحت چیتے کے ذریعہ بکری ، گائے اور دیگر جانوروں پرحملہ کر انہیں زخمی کرنے کی موصول ہو رہی اطلاعات اور انسانی آبادی کے درمیان چیتے کے دیکھے جانے کی شکایتوں کی بنیاد پر چیتے کی ٹریکنگ کی گئی۔ اس دوران ٹریپ کیمرہ میں قید ہوئے چیتے کی تصدیق کرنے پر محکمہ جنگلات نے مجاز سطح سے اجازت لے کر پنجرا لگایا تھا۔ اس کی مسلسل نگرانی فاریسٹ رینج نجیب آباد کی ٹیم کر رہی تھی۔ جمعرات، 25 جولائی کو، تقریباً 11.15 بجیچیتا محفوظ طریقے سے پنجرے میں قید ہو گیا۔ رات ہی اعلیٰ حکام کو اطلاع دینے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم اسے نجیب آباد رینج میں واقع جالپور نرسری لے گئی۔
بچائے گئے چیتے کے ہیلتھ چیک اپ کا عمل چیف ویٹرنری آفیسر بجنور کی طرف سے ایک ٹیم تشکیل دے کر کیا جا رہا ہے۔ طبی معائنے کی رپورٹ کی بنیاد پر اس چیتے کی رہائی کا فیصلہ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ/چیف وائلڈ لائف وارڈن کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔ یہ بچاؤ آپریشن وکاس کمار فاریسٹ انسپکٹر چانڈک سیکشن اور ہرگووند سنگھ ڈپٹی رینجر اور نجیب آباد رینج سوشل فاریسٹری کے عملے نے کیا، جس کی رہنمائی اور قیادت گیان سنگھ ایس ڈی او بجنور نے کی۔

