تاثیر۲۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 جولائی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سی آر پی ایف کے بہادر جوانوں کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کو ٹویٹر پر لکھا کہ سی آر پی ایف کے 86 ویں یوم تاسیس پر، ہم قوم کی حفاظت کے لیے وقف بہادر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بہادری کی میراث کے ساتھ، سی آر پی ایف نے ہندوستان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی غیر متزلزل بہادری اور عزم ہمیں ہر روز متاثر کرتا ہے۔

