بہار کے بی جے پی کے نئے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے چارج سنبھالا ،پرتپاک استقبال

تاثیر۲۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 29 جولائی: بہار پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نئے مقرر کردہ ریاستی صدر دلیپ جیسوال پیر کے روز دہلی سے پٹنہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، استقبال کے بعد دلیپ جیسوال بی جے پی دفتر میں چارج سنبھال لیا۔بی جے پی دفتر میں انہیں چاندی کا تاج بھی پہنایاہے۔ پارٹی دفتر میں استقبال کے لیے زبردست تیاریاں کی گئی ہیں۔ خواتین کارکن کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی ہے۔ یہاں ان کا استقبال ڈھول اور باجے کے ساتھ کیا گیا۔اس سے پہلے دلیپ جیسوال دہلی سے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچے۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا اور سمراٹ چودھری بھی ان کے استقبال کے لیے یہاں پہنچے تھے۔ نئے ریاستی صدر کے ساتھ دونوں نائب وزراعلیٰ بھی ایک ہی گاڑی میں نظر ا?ئے۔ پٹنہ ہوائی اڈے اور بی جے پی دفتر کے درمیان کئی مقامات پر استقبال کیا گیا۔چارج سنبھالنے کے بعد دلیپ جیسوال بی جے پی کے لیے میٹنگوں کا ایک دور شروع کریں گے۔ حال ہی میں نئے صدر کے طور پر اعلان ہونے کے بعدوہ دہلی گئے اور پی ایم مودی ، قومی صدر جے پی نڈا ، وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ بہار کے لیے پیغام لے کر ا?ج پٹنہ پہنچے۔روڈ شو کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔جے سی بی کے ذریعے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس روڈ شو میں ان کے ساتھ بہار کے دونوں نائب وزراء اعلیٰ بھی موجود تھے۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر میں خواتین کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔بی جے پی نے دلیپ جیسوال کے استقبال کے لیے بڑا روڈ شو نکالا۔ بی جے پی نے اپنے نئے ریاستی صدر کا ڈھول اورباجہ کے درمیان استقبال کیا۔دلیپ کمار جیسوال کے بہار بی جے پی کے ریاستی صدر بننے کے بعد سیمانچل کے کارکنوں میں خاص جوش ہے۔ پورنیہ ، ارریہ ، کشن گنج اور کٹیہار کے پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ سیمانچل سے ریاستی صدر کی تقرری پارٹی کی تنظیم کو مزید طاقتور اور مضبوط بنائے گی۔