چکردھر پور ٹرین حادثے پر ممتا بنرجی نے کہا – کیا مرکزی حکومت کی لاپرواہی کی کوئی انتہا ہے؟

تاثیر۳۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 30 جولائی:جھارکھنڈ کے چکردھر پور ڈویژن میں ہاوڑہ-ممبئی میل کے پٹری سے اترنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں کئی افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس حادثہ پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔
منگل کی صبح، ممتا بنرجی نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتی ہیں۔ میں سنجیدگی سے پوچھتی ہوں- کیا یہی گورننس ہے؟ ہر ہفتے یہ ہولناک واقعات، ریلوے ٹریک پر ہلاکتوں اور زخمیوں کا لامتناہی سلسلہ: کب تک ہم اسے برداشت کریں گے؟ کیا حکومت ہند کی غفلت کی کوئی انتہا ہے؟!
وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت کے لیے خود احتساب کا وقت ہے کہ ایسے واقعات کو کیسے روکا جائے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔