سگولی میں بدمعاشوںنے کپڑا تاجر کے گھرمیں کی لوٹ پاٹ ، تین افرادکو کیا لہو لہان

تاثیر۳۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن ، 30 جولائی:ضلع کے سگولی تھانہ علاقہ میں پیر کی شب بدمعاشوں نے ایک کپڑا تاجر کے گھر میں جم کر مارپیٹ کی۔ تقریباً 10 کی تعدادمیں آئے بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر لوٹ پاٹ کی۔ ساتھ ہی تین افراد پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ حالانکہ اہل خانہ نے ایک بدمعاش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعہ سگولی کے سرگم سنیما روڈمیںریڈی میڈ کپڑا تاجر اوم پرکاش برنوال کے گھر پر پیش آیا۔ متاثرہ تاجر کے اہل خانہ نے بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب 10 بدمعاش بانس کی مدد سے گھر میں داخل ہوا۔ انہوں نے احتجاج کیا تو بدمعاشوںنے ایک ایک کر کیتاجر ، ان کی اہلیہ اور ایک بیٹے کو چاقومار کر زخمی کر دیا۔اس درمیان بغل کے کمرے میں سو رہی بیٹیوں نے اواز سنی۔ آس پاس کے لوگوں کوفون کر کے بلایا۔ گھر میں جب لوگ پہنچے تو خود کو پھنستا دیکھ کر بدمعاش وہاں بھانگے لگئے۔ اس دوران اہل خانہ بدمعاش کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تاجر کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ تاجر جوڑا خطرے سے باہر ہے۔ سگولی تھانہ انچارج منا کمار نے بتایا کہ وہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے روانہ کیا۔ فی الحال گرفتار بدمعاش سے پوچھ گچھ کے بعد دیگر مفرور بدمعاشوں کے خلاف چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔