تاثیر۳۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ، 30 جولائی: ضلع کے بابر گنج تھانہ علاقے کے مغل پورہ میں تین سال قبل ہوئی حاملہ کاجل قتل معاملے میں عدالت نے مغل پورہ کی لیڈی ڈان زیبا خان اور ان کیدیور انتظار کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 25 جولائی کو ان دونوں کو اے ڈی جے -5 سدیش کمار سریواستو کی عدالت میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ لیڈی ڈان زیبا خان کو عمر قید کے ساتھ 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کے دیورانتظار کو عمر قید کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر ریاض حسین نے حصہ لیا۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمین کے خلاف بھی سماعت جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ تین سال قبل 19 جولائی 2021 کو پیش ا?نے والے اس واقعے میں بدنام زمانہ مجرم ٹنکو میاں پر سازش کا الزام تھا۔ مقتولہ کاجل کے والد عارف کے ذریعہ بابر گنج تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ جس میں ٹنکو میاں ، زیبا خان ، انتظار ، بادشاہ اور رحمت قریشی کو نامزد کیا گیا تھا۔

