پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لئے تیسرا تمغہ جیتنے پر کسالے نے خوشی کا اظہار کیا

تاثیر  ۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پیرس، یکم اگست:پیرس اولمپکس میں ہندوستان کو تیسرا تمغہ دلانے کے بعد ہندوستانی شوٹر سوپنل کسالے نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ ہندوستان کے لئے کانسے کا تمغہ جیت سکے۔کسالے نے کہا، “یہ دباؤ تھا، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں ہندوستان کے لئے کانسے کا تمغہ جیت سکا۔ میں نے وہی کیا جو میں اتنے سالوں سے کر رہا ہوں۔”انہوں نے مزید کہا، “میرے ذہن میں چند ‘کی ورڈز’ تھے، میں نے صرف اپنی سانس لینے پر توجہ مرکوز کی، میں تمغہ جیتنے کے لیے پرجوش ہوں، شاید یہ ابھی تک میرے ذہن سے نہیں گزرا ہے، لیکن پرسکون رہنا میرا ایک حصہ رہا ہے۔ اب یہ زندگی کا ایک طریقہ کار بن گیا ہے۔”آپ کو بتاتے چلیں کہ کسالے نے جمعرات کو پیرس اولمپکس میں مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پی ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ کسالے مردوں کے 50 ایم رائفل 3 پی ایونٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی شوٹر بھی بن گئے۔ چین کے لیو یوکون نے کل 463.6 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ پر قبضہ کیا۔ جبکہ یوکرین کے ایس۔ کلش نے 461.3 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔