پالی، بیکانیر، سیکر سمیت راجستھان کے کئی اضلاع میں بارش

تاثیر  ۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جے پور، 2 اگست : راجستھان میں بدھ کی رات شروع ہونے والی شدید بارش کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری ہے۔ پالی، بیکانیر، سیکر سمیت کئی اضلاع میں صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے جے پور اور بیکانیر شہروں کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سوائی مادھوپور میں شدید بارش کی وجہ سے ایک مکان گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو جے پور، سوائی مادھوپور، چورو، ہنومان گڑھ اور کرولی کے کئی علاقوں میں چار انچ یا 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو ئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو آٹھ اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مرکز جے پور کے ڈائریکٹر رادھے شیام شرما نے کہا کہ شدید بارش کا یہ دورانیہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اجمیر میں انتہائی تیز بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ باراں، باڑمیر، چورو، جیسلمیر، جودھ پور، ناگور اور پالی میں شدید بارش کا ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ نے 3 اگست کو بانسواڑہ، باراں، جھالاواڑ، کوٹا، پرتاپ گڑھ میں انتہائی تیز بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4 اگست کو بھیلواڑہ، بوندی، چتور گڑھ، ڈونگر پور اور سوائی مادھوپور، اجمیر، بانسواڑہ، باراں، بھیلواڑہ، بوندی، چتور گڑھ، ڈونگر پور، جھالاواڑ، کوٹا، پرتاپ گڑھ، راج سمند میں شدید بارش کا امکان ہے۔ سیروہی، ٹونک، ادے پور اور پالی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جے پور، دوسہ، سوائی مادھوپور، جالور، جودھپور، ناگور میں بھاری بارش کا ایلو الرٹ ہے۔ 5 اگست کو باڑمیر، جیسلمیر، جودھ پور، پالی میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ناگور، جالور، بیکانیر، سروہی، راجسمند، بھیلواڑہ اور اجمیر میں شدید بارش کا ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔