راشٹریہ جنتا دل نے احتجاجی مارچ نکالا

تاثیر  ۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ، 3 اگست:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خواتین کے خلاف نازیبا تبصرہ اور مرکز کی مودی حکومت کے آمرانہ رویہ کے خلاف ہفتہ کے روز راشٹریہ جنتا دل خاتون سیل کی طرف سے ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا، جس کی قیادت خاتون سیل کی ضلع صدر سیما جیسوال نے کی
یہ احتجاجی مارچ اسٹیشن چوک سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا کلکٹریٹ گیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر چندر شیکھر یادو نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اسمبلی اجلاس میں ا?ر جے ڈی ایم ایل اے ریکھا پاسوان پر تبصرہ کیا تھا۔ یہی نہیں وزیر اعلیٰ ماضی میں خواتین کے خلاف نازیبا تبصرہ بھی کر چکے ہیں۔ جس کی ا?ر جے ڈی مخالفت کرتی ہے۔ اس سلسلے میں ا?ج بھاگلپور میں احتجاجی مارچ نکالا گیا ہے۔ احتجاجی مارچ میں ا?ر جے ڈی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔