تاثیر ۳ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 03 اگست:ملک بھر میں آفات سے جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے بی جے پی اور کانگریس پر حملہ کیا ہے۔
مایاوتی نے ہفتہ کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ آفات کی وجہ سے ملک بھر میں جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس پر بھی خاص طور پر بی جے پی اور کانگریس کے ذریعہ عوامی اور ملک کے مفادت کو بالائے طاق رکھ کر جس طرح سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاست کی جا رہی ہے ۔ اس میں بھی ایک دوسرے کو غلط اور حقیر دکھانے کے مواقع ڈھونڈے جارہے ہیں، یہ ناانصافی، افسوسناک اور تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘بلیم گیم’ کے بجائے ملک کی تشویش آب و ہوا، ماحولیات کو نظر انداز کرکے عوامی سہولیات وغیرہ کے نام پر ہونے والی غیر متوازن ترقی پر ہے، جس کے لیے زیادہ تر کانگریس اور بی جے پی کی حکومتیں قصوروار ہیں، لیکن اب اس کے تئیں پوری طرح سے سنجیدہ ہو کر اور منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

