بی جے پی حامی کی نماز جنازہ پڑھانے سے مولانا کا انکار، ایف آئی آر درج

تاثیر  ۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مرادآباد، 3/ اگست (:ایک عبرتناک خبر سامنے آئی ہے۔ الزام ہے کہ امام مسجد نے بی جے پی حامی کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا۔ یوپی کے مراد آباد میں کندرکی اسٹیشن مسجد کے امام نے کسان علی داد خان (75) کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا اور اسے بی جے پی کا حامی قرار دیا۔نتیجہ کے طور پر پولس نے امام مسجد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ متوفی کسان کے بیٹے کی شکایت پر ڈی ایم نے ایس ڈی ایم کو موقع پر بھیجا اور معاملے کی جانچ کرائی۔ اس معاملے میں امام مفتی محمد راشد اور مسجد کمیٹی سے وابستہ نگر پنچایت کے سابق صدر کے شوہر سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معاملہ کندرکی نگر کے محلہ کیاستھان کا ہے۔ یہاں رہنے والے ایک کسان دلنواز خان نے بتایا کہ 23 ??جولائی کو ان کے والد علی داد خان، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ اسٹیشن مسجد کے موجودہ امام کو نماز جنازہ پڑھانے کے لیے بلانے گئے۔ دلنواز کے مطابق امام نے ان سے کہا کہ ان کے والد بی جے پی کے حامی تھے، ان کا خاندان بی جے پی کو ووٹ دیتا ہے، ہم آپ کے کچھ کام نہیں آئیں گے۔
دلنواز کا کہنا ہے کہ مسجد کمیٹی سے وابستہ نگر پنچایت کے سابق صدر کے شوہر محلہ کیستھان کے رہنے والے اسلم خان، شمیم ??خان، شرافت خان اور متین خان کے کہنے پر مولانا نے ایسا کیا تھا۔ انہیں کے کہنے پر امام مفتی محمد راشد مقیم نے نماز جنازہ نہیں پڑھائی۔ ملزم نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی صورت میں اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی۔ دلنواز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔اس کا خاندان اب شہر میں اکیلا ہے۔ ان کی تین بہنیں، بیوی اور دو چھوٹے بچے ہیں اور ان کے خاندان سمیت ان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ یہ لوگ سماج وادی پارٹی کے طاقتور لوگ ہیں۔ اسٹیشن مسجد کے امام مفتی محمد راشد نے کسان علی داد خان کی نماز جنازہ نہ پڑھائی تو ان کے بیٹے دلنواز خان کے بہنوئی نے نماز جنازہ پڑھائی، جس کے بعد میت کو قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔دلنواز خان نے جذباتی انداز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد بی جے پی کے حامی تھے اور بی جے پی کو ووٹ دیتے تھے، اس لیے ملزم پارٹی کے لوگ ان کے خاندان کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں۔ انہیں معاشرے سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسٹیشن مسجد کے امام مفتی محمد راشد نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسان علی داد مذہب کے خلاف بیانات دیتا تھا، اس لیے وہ ان کی تدفین میں شریک نہیں ہوئے۔ جہاں تک نماز جنازہ پڑھنے کا سوال ہے تو اس کے رشتہ دار نے نماز جنازہ پڑھائی ہے جو اس کا پہلا حق ہے۔ امام نے کہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کا سہارا لے کر متوفی کسان کا بیٹا اپنی بات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔