تاثیر ۶ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دیوریا، 6 اگست: پنڈت دین دیال اپادھیائے راجکیہ آشرم پدھتی انٹر کالج، مہرونا پولیس اسٹیشن بریار پور میں 350 طلبازیر تعلیم ہیں۔یہاں پیر کے روز چھولا کھانے کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ کچھ بچوں نے پیٹ میں درد، کچھ کو الٹی اور کچھ کو چکر آنے کی شکایت کی۔ ایک ہی وقت میں اتنے بچے بیمار پڑنے پر ہلچل مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر سی ایم او نے میڈیکل ٹیم کو اسکول روانہ کیا۔
تحقیقات کے بعد نتیش گوڑ (13) کلاس 7 اور آکاش کمار کنوجیا (15) کلاس 9، انکیش بھارتیہ (14)، امن کمار (16)، رتنیش کمار (16)، آیوش کمار (10)، ومل گپتا (10)، جگر کشواہا (13)، نرنجن مدویشیا (14)، رتیش (11)، انکت پاسوان (13)، اجے کشواہا (13)، نیتک کمار (12)، شوبھم پرجاپتی (12)، اکھلیش کمار (15)، سنی گوڈ (15)، سدھارتھ (16)، کشن (14)، شیوم پانڈے (12)، شیوم کمار (13)، پرنس کمار (16)، چندن کشواہا (14)، آدرش ملک (16)، لال بابو (15) ، گوروکمار (11)، کرن کمار (13)، پریئیش (13)، اشون پرتاپ یادو (15)، آکاش کنوجیا (15)، ابھیشیک (16)، نتیش (13) سمیت 60طلبا کو علاج کے لئے دیوریا مہارشی دیورہا بابا میڈیکل کالج میں داخل کر وایا گیا۔
یہاں کلاس 6 سے 12 تک پڑھائی جاتی ہے۔ اسکول میں 350 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ پرنسپل سوریہ کانت رائے نے ضلع سماجی بہبود افسر جیسوار لال بہادر کو اس کی اطلاع دی۔ سماجی بہبود کے افسر نے سی ایم او کو معاملے کی جانکاری دی۔ اطلاع ملتے ہی سی ایم او کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم کو اسکول روانہ کیا گیا۔ ٹیم نے بچوں کی صحت کا معائنہ کیا۔
اس سلسلے میں ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر جیسوار لال بہادر نے بتایا کہ اسکول کے کچھ بچوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی تھی۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی، تمام بچوں کی صحت ٹھیک ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیویا متل نے بتایا کہ تمام بچے ٹھیک ہیں۔ آج پھر میں مہارشی دیورا بابا میڈیکل کالج آئی اور انہیں دیکھا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بچوں کو دیکھ رہی ہے ا۔ہل خانہ سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ بچوں نے چھولے کھا یے تھے۔ چھولیت کھانے سے بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی ۔